ننھی بچی نے وزیراعظم کے اعزاز کو ٹھکرادیا

,

   

نئی دہلی۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تحفظ ماحولیات کی کارکن 8 سالہ لیسی پریا کنگوجان نے وزیراعظم نریندر مودی کی پیشکش اور اعزاز کو ٹھکرادیا ۔ اس نے کہا کہ اگر آپ میری آواز نہیں سنتے تو آپ میرے نام پر جشن بھی مت منائیں ۔ حکومت کی جانب سے یوم خواتین کے موقع پر ماحولیات تحفظ مہم کیلئے اس بچی کو مدعو کیا گیا تھا ۔ ٹوئیٹر پر اس نے وزیراعظم نریندر مودی سے مخاطب کرکے لکھا کہ مجھے حوصلہ مند خواتین کے درمیان منتخب کرنے کیلئے میں آپ کی ممنون و مشکور ہوں لیکن آپ کا اعزاز قبول کرنے سے انکار کرتی ہوں۔جب آپ میری آواز ہی نہیں سنتے ہیں تو میرے نام پر جشن منانے کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔