نوئیڈا: آئسکریم کھانے کے بعد آئسکریم کے پیسہ پوچھنے پر پولیس عہدیدارو ں نے آئسکریم فروش کی پٹائی کرڈالی۔

,

   

نوئیڈا(اترپردیش): ایک آئسکریم فروش کو پولیس افسر کی جانب سے مبینہ طور پر شدید زدوکوب کیا گیا۔ کیونکہ اس نے پولیس افسر سے آئسکریم کے پیسے مانگے۔ یہ تمام واقعہ کیمرہ میں قید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 13جولائی کو پیش آیا۔ جب ایک پولیس انسپکٹر ایک کانسٹبل کے ساتھ ایک آئسکریم فروش کے پاس سے آئسکریم کھائیں۔

اس کے بعد وہ دونوں پیسہ دئے بغیر چلے جارہے تھے تو آئسکریم فروش نے آئسکریم کے پیسوں کا مطالبہ کیا تو اسے مارنے پیٹنے لگے۔ متاثرہ آئسکریم فروش امیت کمار نے بتایا کہ میں پولیس پوسٹ کے قریب آئسکریم فرو خت کررہا تھا اسی دوران ایک پولیس انسپکٹر او رایک کانسٹبل میرے پاس آئے۔

میں نے جب پہلے کا بقایا کے بارے میں ان سے پوچھا تو ان لوگوں نے مجھے مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ بعد ازاں مجھے پولیس پوسٹ میں لے گئے او روہاں بھی مجھے مارنے پیٹنے لگے۔“ گوتم بدھ نگر کے ایس ایس پی ویبھو کمار نے بتایا کہ میں نے اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔