نوئیڈا / غازی آباد 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی میں پولیس نے سکیوریٹی اور پٹرولنگ میں غازی آباد و نوئیڈا سرحدات پر اضافہ کردیا ہے ۔ دہلی میں جاری تشدد کی وجہ سے یہ چوکسی برتی جا رہی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ نوئیڈا اور غازی آباد میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے ۔ شراب کی دوکانیں بند کردی گئی ہیں اور سحردات پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ سکیوریٹی عملہ کو پوری طرح چوکس کردیا گیا ہے ۔