نوئیڈا میں آگ بھڑکنے کا واقعہ

   

نوئیڈا (یوپی) 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق نوئیڈا کے سیکٹر 73 میں واقع سرفا باد گاؤں میں صبح کے 3.15 منٹ پر آگ بھڑک اُٹھی۔ جس کے باعث کئی جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ سرکل آفیسر نوئیڈ تھرڈ مسٹر شویتابھ پانڈے کے مطابق ضلع کے سارے فائر انجن کو طلب کرلیا گیا۔ ایک شخص کے جھلس جانے کی اطلاع ہے جس کو شریک دواخانہ کردیا گیا۔