نوئیڈا میں میڈانتاہاسپٹل کا افتتاح

   

نئی دہلی:19اکٹوبر ( یو این آئی )نوئیڈا کے سیکٹر 50 کے ایف بلاک میں دھنتیرس کے موقع پر میڈانتا اسپتال کا ایک افتتاح اور خصوصی میڈیا سیشن کاانعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نریش تریہان، سی ایم ڈی، میڈانتا میڈیسٹی اور پنکج ساہنی سی ای او میڈانتا ہسپتال، 40 میڈیا پارٹنرز کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈاکٹر تریہان نے کہا کہ اب نوئیڈا کے لوگوں کو عالمی معیار کے علاج،سرجری، اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے گروگرام جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ نوئیڈا میڈانتا میں 550 بستر اور پانچ جدید ترین آپریٹنگ تھیٹر ہیں۔ ہسپتال کارڈیک، نیورو، آرتھوپیڈک اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ ترین سطح کی دیکھ بھال فراہم کرے گا۔ “ہمارا مقصد ‘ہر زندگی قیمتی ہے ۔ہمارے لیے ہر فرد اہم ہے اور بہترین دیکھ بھال کا مستحق ہے ۔'” میڈانتا نوئیڈا میںعالمی معیار کی سہولیات اور ٹیکنالوجی دستیاب ہے اور ہمارے ماہر ڈاکٹروں نے ہندوستان اور بیرون ملک علاج کرکے اپنی انفردیت ثبت کر چکے ہیں۔ میڈانتا نوئیڈا میںپھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹس سمیت تقریباً تمام قسم کے ٹرانسپلانٹس کاسسٹم بھی موجود ہے ۔