نوئیڈا میں نعرے بازی کا معاملہ ملزمان پر دفعہ اے-124 لاگو

   

نوئیڈا : میلادالنبیؐ کے موقع پر نوئیڈا کے سیکٹر 8 میں واقع جامع مسجد کے قریب مبینہ طور پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے معاملہ میں پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے ۔ اس معاملہ میں مزید ایک دفعہ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں پر سیکشن

A-124

بھی لگادیا گیا ہے ۔ اس سیکشن کے تحت 3 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا کی گنجائش موجود ہے ۔ /19 اکٹوبر کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ۔ اس موقع پر میلاد جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کیا تھا ۔