٭ اترپردیش کے نوائیڈا میں سیکٹر 6سے نقلی کال سنٹر چلایا جارہا تھا۔ پولیس نے اس کا پردہ فاش کرتے ہوئے 45 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدہ افراد میں 20 خواتین شامل ہیں جو مشہور آن لائن شاپنگ پورٹلس کے نام کا استعمال کرتے ہوئے رقم کا تحفظ اور رقم کی واپسی کے نام پر لوگوں کو مبینہ طور پر بے وقوف بنارہے تھے۔ پولیس نے نقلی کال سنٹر سے 16 واکی ٹاکی، 9 موبائیل فونس اور 2 کمپیوٹر سسٹمس بھی برآمد کئے ہیں۔