نوئیڈا میں ایک خاتون کے ساتھ چھ حیوانوں نے عصمت دری کی ہے، یہ حرکت انہوں نے پارک میں کی اور احتجاج کرنے پر لڑکی کو مارا گیا، متاثرہ ہسپتال میں زیر علاج ہے، مقامی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے، اور چار ملزمین کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے، باقی ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ لڑکی کو نوکری کے بہانے پارک میں بلایا گیا تھا۔
ایس پی کرشن نے بتایا کہ کہ پرسو رات کا یہ واقعہ ہے، رات میں قریب ساڑھے اٹھ بجے یہ واقعہ پیش ایا، ملزمین میں سے ایک لڑکی کا دوست شامل تھا جو سارے حادثہ کا ماسٹر مائنڈ ہے اسی نے سب کو بلایا تھا۔
پولیس نے مزید کہا کہ شامل چھ میں سے چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سب سے پہلے لوکل پولیس چوکی کو یہ جانکاری ملی تھی اور ہمیں اطلاع ملنے کے بعد ہم نے کاروائی شروع کی۔