نوئیڈا: نوئیڈا کے سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹل میں کسٹمر سرویس روبوٹ کو تعینات کیا گیا ہے۔ 10 لاکھ روپئے سے حاصل کردہ روبوٹ کو وارڈ میں پٹرولنگ کیلئے رکھا گیا ہے۔ یہ روبوٹ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مدد کرتا ہے۔ ان مریضوں کو ان کے چاہنے والوں سے رابطہ کرنے میں بھی تعاون کرتا ہے۔ روبرو کے سینے پر ایک ٹیابلیٹ نصب کیا گیا ہے جس کی مدد سے مریضوں اور طبی عملہ کے درمیان بات چیت ہوتی ہے۔ 10 لاکھ روپئے لاگتی روبوٹ بہت ہی کارآمد ثابت ہورہا ہے۔ دواخانہ کے ڈائرکٹر یاترتھ تیاگی نے کہا کہ روبوٹ نے اب تک کئی مریضوں کی خدمت انجام دی ہے۔