نواب بشیریارجنگ کی اہلیہ محترمہ کا انتقال

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 19 ؍ جنوری (راست) پرنسس صالحہ سلطانہ بھوپال اہلیہ نواب بشیریارجنگ مرحوم کا 80 سال کی عمر میں آج اپولو ہاسپٹل حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ نواب آف پٹوڈی سینئر کی بڑی صاحبزادی اور نواب منصور علی خان پٹوڈی کی بڑی ہمشیرہ تھیں ۔ میت کو بھوپال لے جایا جا رہا ہے جہاں پیر کے روز بعد ظہر آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحومہ کے شوہر نواب بشیر نواز جنگ کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوا تھا ۔