حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( راست ) : عالم اردو میں منفرد مقام کا حامل نواب شاہ عالم خاں یادگار کل ہند مشاعرہ ہفتہ 8 فروری کو انوارالعلوم کالج گراونڈ میں شام 7-30 بجے منعقد ہوگا ۔ دکن میں اردو کے شاندار مشاعروں کی روایت قائم کرنے والی اس عظیم محب اردو کی یاد میں ہونے والے اس مشاعرہ میں عرصہ بعد منور رانا شریک ہورہے ہیں ۔ ان کے علاوہ ملک کے نامور شعراء راحت اندوری ، منظر بھوپالی ، عادل رشید ( لکھنو ) ، اقبال اشہر (دہلی ) ، الوک سریواستو ( دہلی ) ، معین شاداب ( دہلی ) ، اقبال قیصر آئی پی سی (ممبئی ) ، طنز و مزاح کے مشہور شاعر سنیل کمار تنگ ( بدایوں ) اور خاتون شعرا لتا حیا ( ممبئی ) ، شبینہ ادیب ( کانپور ) اور نئی نسل کی پسندیدہ خوشبو شرما ( دہلی ) شریک ہورہے ہیں ۔ مشاعرہ میں داخلہ مفت رہے گا ۔۔