ممبئی : بمبئی ہائیکورٹ نے پیر کو مہاراشٹرا کے وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کو این سی بی کے دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمہ کے جواب میں ممبئی کی علاقائی یونٹ کے ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے کے والد دھیان دیو وانکھیڈے کو حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ جج مادھو مجمدار کی وکیشن بنچ نے اس معاملے کو چہارشنبہ پر ڈال دیا ۔ عدالت نے نواب ملک کو منگل تک اپنا حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ جج نے کہاکہ اگر آپ ٹوئٹر پر جواب دے سکتے ہیں تو آپ یہاں بھی جواب دے سکتے ہیں۔