ممبئی: ترجمان این سی پی اور مہاراشٹرا اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے منگل کو کہا کہ ٹویٹر ان کے اور لاکھوں ہندوستانیوں کیلئے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا ایک ذریعہ ہے ۔ ملک نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹویٹر انڈیا کے دفتر پر چھاپے مار کر سرکار ان آوازوں کو بند کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی قابل مذمت ہے ، اظہار رائے کی آزادی اوراظہار رائے بنیادی حقوق ہیں اور ان پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی ۔