نئی دہلی : سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار مہاراشٹر حکومت کے وزیراور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما نواب ملک کی ضمانت عرضی جمعہ کو خارج کردی۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے اس عرضی میں مداخلت سے انکار کرتے ہوئے مسٹر ملک کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپِل سبل سے کہا کہ عبوری ضمانت کی مانگ والی یہ عرضی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے ۔