نواب ملک کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت ممبئی ہائی کورٹ نے مسترد کی

   

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے منگل کو مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کی جانب سے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں انکی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی اور انکی گرفتاری کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیے جانے کا مطالبہ کرنے والی عرضداشت کو مسترد کردیا ، جسٹس پی بی ورالے اور جسٹس ایس ایم موڈک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تین دنوں تک جاری رہنے والے فریقین کے وسیع دلائل کی سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ عرضی گزار نے عدالت کے روبرو جو دلائل پیش کئے ہیں اسکی سماعت اطمینان بخش طریقے سے کیا جانا ضروری ہے- فوری طور پر کوئی راحت نہیں دی جاسکتی۔