نواب ملک کے ممبئی بم دھماکوں کے قصوروار سے لنک، داؤد کے قریبی سے خریدی زمین: دیویندر فڑنویس نے لگایا الزام

   

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ریاستی حکومت کے وزیر نواب ملک  پر انڈرورلڈ کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا ہے۔ فڑنویس نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے ملزمین کا ذکر کیا۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ملک نے دھماکے کے ملزمان سے زمین خریدی تھی۔ کچھ دن پہلے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر سے متعلق کئی ثبوتوں کا انکشاف کریں گے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا ہے کہ وہ دعویٰ سے متعلق دستاویزات صحیح عہدیداروں اور این سی پی سربراہ شرد پوار کے حوالے کریں گے۔