نواب پٹوڈی کے پوتے ابراہیم ٹسٹ کرکٹر بننے کے خواہاں

   

ممبئی۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان نواب منصور پٹوڈی کے پوتے ابراہیم پٹوڈی نے بھی ٹسٹ کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کرنے کی خواہش ظاہر کردی ، جو کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بڑے بیٹے ہیں۔ وہ کچھ عرصے سے ممبئی جمخانہ میں اپنے کھیل کو بہتر بنانے کیلئے پریکٹس کر رہے ہیں اوراپنے دادا اورپرداداافتخارعلی پٹودی کی طرح ہندوستان کیلئے ٹسٹ میچز کھیلناچاہتے ہیں۔ ابراہیم پٹودی اپنے والد سیف علی خان کی طر ح اداکاری کے شعبے میں نام کمانے کے بجائے اب اکثر کرکٹ کے گراونڈ میں نظر آتے ہیں حالانکہ گزشتہ برس تک وہ اداکاری میںکافی متحرک تھے۔