نواحی علاقہ میں سڑک حادثہ،دو افراد موقع پر ہی ہلاک

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : حیدرآباد کے نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ میدک ضلع کے توپران کے رہنے والے 48سالہ افسرفنکشن ہال میں سجاوٹ کا کام کرتے ہیں۔وہ سجاوٹ کے سامان کے لئے منگل کی صبح توپران سے گُڈی ملکاپور مارکٹ جارہے تھے جس کے لئے انہوں نے کار کرایہ پرحاصل کی تھی۔کوم پلی حدود کے کونڈاکویا، کے ایس آرفنکشن ہال کے قریب ان کی کار کو لاری نے ٹکردے دی۔اس حادثہ میں کار کی سامنے کی نشست پر سوار افسر، کار چلانے والے شاکر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ کار کی پچھلی نشست پرسوار سی ایچ بابو معمولی زخمی ہوگیا۔