نواحی علاقہ میں کمپنی سے گیس کا اخراج ۔ مزدور فوت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 10 اگست (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میں ایک کمپنی سے گیس کے اخراج سے مزدور کی موت ہوگئی ۔ شاہ میر پیٹ حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ ناگا سرینو جو خانگی ملازم تھا، ترکاپلی کا ساکن تھا، یہ شخص شاہ میر پیٹ میں واقع ایک کمپنی میں کام کرتا تھا جس کا تعلق ضلع گنٹور سے بتایا گیا ہے۔ کل کمپنی میں کام کے دوران گیس کے اخراج سے سرینو شدید متاثر ہوگیا، جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس شاہ عنبرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔