ریاض : سعودی شہری نے نوادرات کو جمع کرنے کے شوق میں جنون کی حد تک محنت کی اور 33 سال لگاتار آثار قدیمہ کی تاریخی اشیا جمع کرتا رہا اور اس نے 10 ہزار نوادر اور قدیم اشیا جمع کرکے سعودی نے اب اپنا میوزیم قائم کرلیا ہے۔اس میوزیم میں اس نے پرانے سامان اور نایاب تاریخی ورثے کی اشیا کو جمع کیا ہے۔ یہ میوزیم مدینہ منورہ کے علاقے میں خیبر کی ایک اہم علامت بن گیا ہے۔ جدید العنزی نے تقریبا 10 ہزار قدیم اشیا کو جمع کرکے اپنے گھر کو نجی میوزیم بنا ڈالا ہے۔العنزی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا میں ان سالوں سے نادر ورثے کے ٹکڑوں کی تلاش کرتا اور انہیں جمع کرتا رہا۔ مجھے قدیم دستکاری کے تحفظ میں دلچسپی تھی۔ میں نے 1437 ہجری میں اپنے گھر میں اپنا میوزیم قائم کیا اور ورثہ، آثار قدیمہ کی اشیا اس میں رکھ دیں۔