آندھراپردیش کے ساحلی اضلاع میں بھی چوکسی ، تلنگانہ میں بھی بارش کا امکان
چینائی : خلیج بنگال میں کم دباو کا خطہ بننے کے سبب جنوبی ریاستوں کی جانب بڑھ رہا گردابی طوفان‘نوار’ چہارشنبہ کو تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحلوں سے گزرے گا۔دفترموسمیات کی جانب سے پیر کو جاری بلیٹن کے مطابق گردابی طوفان گزشتہ چھ گھنٹوں میں شمال-مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور یہ پڈوچیری کے جنوب- مشرق میں چھ سو کلومیٹر اور چنئی کے جنوب مشرق میں 630 کلومیٹر دور سرگرم ہے ۔ اس کی وجہ سے ریاست میں شدید بارش ہونے کی توقع ہے ۔بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ گردابی طوفان‘نوار’ کے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیزی سے شمال مغرب کی جانب بڑھنے کاامکان ہے اور یہاں سے تقریباً 55 کلومیٹر دور کرائیکل اور مملاّپورم کے درمیان چہارشنبہ کے روزدوپہر کو طوفان تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحلوں کو کراس کرجائے گا۔ محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل کے لیے ریڈالرٹ جاری کیا ہے ، آج، کل اورجمعہ کے لیے پیلا الرٹ جاری کیا ہے ۔بلیٹن کے مطابق طوفان کے جنوب کی طرف بڑھنے کی وجہ سے بارش کا امکان ہے ۔ آج ، 24 اور 26 نومبر کو، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہلی بارش ہوگی، آندھرا پردیش کے جنوبی ساحل، رائلسیما اور تلنگانہ میں چہارشنبہ اور جمعرات کو بارش کاامکان ہے ۔ اس دوران تمل ناڈو اور پڈوچیری میں مختلف مقامات پر تیز بارش کی توقع ہے ۔تمل ناڈواور کرائیکل علاقہ کے تروورور ضلع ناگاپٹنم، تنجاورمیں الگ الگ مقامات پر تیز بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی ٹاملناڈو اور جنوبی آندھراپردیش کے درمیان ساحلی علاقوں میں خلیجی بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا مرکز بنا ہوا ہے جو طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے جس کے پیش نظر آندھراپردیش میں سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔