اسلام آباد : غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی جائیدادوں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ نیب حکام نے کل بروز منگل سابق نوازشریف کی جائیدادوں کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کروایا تھا۔ نیب رپورٹ کے مطابق نوازشریف 1679 کنال زرعی اراضی کے مالک ہیں۔نوازشریف کی زرعی اراضی شیخوپورہ سمیت لاہور میں واقع ہے۔ نواز شریف کے نام پر2 زرعی ٹریکٹر اور2 لگثری گاڑیاں بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف 4کمپنیوں میں شیئر ہولڈرز ہیں۔ نوازشریف کے محمد بخش ٹیکسٹائل میں 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد شیئرزہیں۔نواز شریف کے حدیبیہ پیپر ملز میں3 لاکھ 43 ہزار کے شیئرز ہیں۔ نوازشریف کے حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں 22ہزار213 کے شیئر ہیں۔نواز شریف اتفاق ٹیکسٹائل مل میں48 ہزارسے زائد شیئرز کے مالک ہیں۔ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی وجہ سے نیب نے جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی ہے۔