نوازشریف کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کا مکتوب

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 7 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ ایک دفعہ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت مسترد کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مکتوب جمع کرادیا۔حکومتِ پنجاب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف طبی بنیادوں پر پنجاب حکومت کی کمیٹی کو مطمئن نہیں کر سکے۔ن لیگ نے لندن میں نوازشریف کا علاج نہ کرانے کا الزام مسترد کردیا- مکتوب کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی تجویز پنجاب حکومت کو بھیجی گئی تھی جس نے ضمانت میں توسیع مسترد کر دی ہے۔