ممبئی: انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے کے بعد کنگنا رناوت نے نوازالدین صدیقی کو ’دنیا کے سب سے بہترین فنکاروں میں سے ایک‘ بتایا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کم ہی مواقع پر کسی کی تعریف کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے نوازالدین صدیقی کی تعریفوں کے پُل باندھے ہیں۔ نواز الدین صدیقی کو سیریس مین کے لئے سب سے بہترین اداکار کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔کنگنا رناوت نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر نوازالدین صدیقی کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس کے ساتھ انہوں نے نوازالدین صدیقی کو انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ کنگنا رناوت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں۔ ’مبارک ہو سر- آپ بے شک اس دنیا کے سب سے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں‘۔دوسری طرف نوازالدین صدیقی نے بھی انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ایک پوسٹ بھی شیئر کیا ہے۔ نوازالدین صدیقی اپنے پوسٹ میں لکھتے ہیں- ’واہ… سیریس مین نے مجھے سب سے بہترین اداکار کے زمرے میں مشہور ایمی ایوارڈس کے لئے مجھے نامزد کیا ہے۔ مبارک ہو ’سیریس مین‘ کی ٹیم’۔اپنے ایک بیان میںنوازالدین صدیقی نے مزید کہا- ’سدھیر کے ساتھ کام کرنے اور سیریز میں ایان منی کا کردار نبھانا میرے لئے کسی خواب کے سچ ہونے جیسا ہے ا ور انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کے لئے اور فلم کو انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کے لئے ملی نامزدگی سخت محنت کی دلیل ہے۔ میں بامعنی کہانیوں کی تصویر پر فخر کرنے کے لئے فخر محسوس کر رہا ہوں، جنہیں عالمی سطح پر پہچانا جا رہا ہے۔ جو اب ایک حقیقت ہے ۔آخر میں انہوں نے نیٹ فلکس جیسے پلیٹ فارموں کے لئے شکریہ بھی ادا کیا۔