نواز شریف قلب کے پیچیدہ مرض کے شکار

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق علیل وزیراعظم نواز شریف جو اس وقت لندن میں زیرعلاج ہیں، کو ڈاکٹرس نے پیچیدہ عارضہ قلب میں مبتلاء بتایا۔ اب ان کے مزید نئے اسکیانس کئے جائیں گے تاکہ منصوبہ بند علاج فراہم کیا جاسکے۔ ان کے شخصی معالج ڈاکٹر عدنان ملک نے یہ بات بتائی۔ 19 نومبر کو ایک ایرایمبولنس کے ذریعہ نواز شریف کو لندن منتقل کیا گیا تھا۔ نواز شریف بدعنوانی معاملات میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سات سال کی سزائے قید کاٹ رہے تھے۔