نواز شریف مفرور، حکومت پاکستان کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 26 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو حکومت نے ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی پر مفرور قرار دیا ہے۔ انہوں نے لندن میں اپنے ڈاکٹروں سے حاصل شدہ اپنی میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی ہے ۔ 70 سالہ نواز شریف گزشتہ نومبر لندن کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ انہیں لاہور ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر چار ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ۔ نواز شریف کے فزیشن کے مطابق تین مرتبہ کے وزیراعظم شریان سے متعلق پیچیدہ نوعیت کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہیں سرجری سے گزرنا ہوگا۔ حکومت نے گزشتہ روز فیصلہ کیا کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہیں کریں گے اور انہیں ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی پر مفرور قرار دیا۔ یہ فیصلے وزیراعظم عمران خاں کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے ۔