نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی ضرورت

   

پیچیدہ جینائی مسئلہ لاحق، میڈیکل بورڈ کے سربراہ کی رپورٹ
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کی نگرانی کرنے والے بورڈ کے سربراہ کے حوالہ سے کہا گیا ہیکہ مسلم لیگ (ن) کے لیڈر جینیائی عارضہ سے دوچار ہیں جس کے علاج کیلئے انہیں بیرون ملک جانے کی ضرورت ہوگی۔ 69 سالہ نوازشریف کو جو انسداد رشوت ستانی ادارہ کی تحویل میں ہیں۔ 22 اکٹوبر کو سرویسیس ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جب ان کے خون میں پلیٹلیٹ لٹس کی سطح 2000 تک گھٹ جانے کے بعد حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔ بیان کیا جاتا ہیکہ نواز شریف کو اس دواخانہ سے ڈسچارج کرتے ہوئے چہارشنبہ کو لاہور میں شریف میڈیکل سٹی سے موسوم میڈیکل کالج میں شریک کیا جائے گا۔ دواخانہ کے ذرائع نے قبل ازیں دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم کو دواخانہ سے ڈسچارج کیاجارہا ہے جہاں وہ گذشتہ دو ہفتوں سے زیرعلاج تھے۔