نواز شریف کو علاج کیلئے لندن جانے کی اجازت

   

لاہور۔16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے لندن جانے تیار ہوگئے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے آج انہیں چار ہفتوں کے لیے لندن جانے کی اجازت دے دی۔ عدالتی احکامات میں بتایا گیا ہے کہ طبی جانچ کے بعد ڈاکٹروں کی سفارش پر علاج کے لیے دی گئی چار ہفتوں کی مدت میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔ 69 سالہ نواز شریف مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔