نواز شریف کو وطن واپسی کیلئے پاسپورٹ جاری

   

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے پیر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان کو واپسی کے لئے نیا پاسپورٹ جاری کیا ۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو 2017 ء میں سپریم کورٹ نے عوامی عہدہ سنبھالنے سے روک دیا تھا اور اُس کے بعد وہ چند ماہ جیل میں گذارنے کے بعد طبی علاج کے لئے بیرون ملک چلے گئے ۔ اُن پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے اور اُنھیں 10 سال قید کی سزاء سنائی گئی ۔ بیرون ملک جانے کے بعد سے وہ لندن میں مقیم ہیںاور تقریباً دو سال گذرچکے ہیں ۔ وزارت داخلہ کے مطابق سابق وزیراعظم کو 10 سالہ مدت کا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے ۔ یہ پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا اور اسے ارجنٹ زمرے میں تیار کیا گیا۔ پاکستان کے نئے وزیرداخلہ رانا ثناء اﷲ نے حال ہی میں کہا تھا کہ نواز شریف کیلئے ڈپلومیٹک پاسپورٹ اُن کا حق ہے جو اُنھیں جاری کیا جائیگا۔