نواز شریف کی درخواست ضمانت کا فیصلہ محفوظ

   

اسلام آباد۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویڑن بنچ نے سماعت کی۔ پنجاب کے اے آئی جی لیگل ڈاکٹر قدیر نے عدالت میں نواز شریف کی صحت سے متعلق جناح ہاسپٹل کی نئی طبی رپورٹ پیش کی۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری سنجیدہ معاملہ ہے۔ نواز شریف کو لاحق متعدد بیماریوں سے جان کو خطرہ ہے، سب جیل کا ماحول بھی اعصابی تناؤ کا باعث بنتا ہے، نواز شریف کا اس ماحول سے باہرآنا ضروری ہے تاکہ مرضی کے معالج سے علاج کروا سکیں۔