لندن : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ پر اتفاق لندن میں شریف فیملی کے اجلاس میں ہوا۔اس سے پہلے نواز شریف کی وطن واپسی ستمبر کے وسط میں طے کی گئی تھی۔شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ نواز شریف ستمبر کے بجائے اکتوبر کے وسط تک پاکستان پہنچیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر بڑے جلسے کیے جائیں گے۔