لاہور /7 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان مسلم لیگ ( نواز کی رہنما مریم نواز ) نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں بظاہر یہ دکھایا ہے کہ عدالت احتساب کے ایک جج مبینہ طور پر یہ اعتراف کر رہے ہیں کہ رشوت ستانی کے ایک مقدمہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مجرم قرار دینے کیلئے انہیں زبردستی کے ساتھ برلیک میل کیا جارہا ہے ۔ پی ایم ایل ( این ) کی سرکردہ رہنما مریم نے ہفتہ کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کے خلاف چلائے گئے مقدمہ میں سارے عدالتی عمل سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ۔ 69 سالہ نواز شریف 24 ڈسمبر 2018 سے لاہور کی کوٹ لکپتھ جیل میں 7 سال کی سزائے قید بگھت رہے ہیں ۔
