نواز شریف کے شخصی معالج پر لندن میں حملہ

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعطم نواز شریف کے شخصی معالج عدنان پر لندن میں حملہ کیا گیا۔جیو نیوز نے منگل کے روز اس کی اطلاع دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ ڈاکٹر عدنان کے سر، چہرے اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں اور انہیں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عدنان روز کی طرح سیر پر نکلے تھے اسی دوران نقاب پوش دو لوگوں نے پیچھے سے ان پر حملہ کردیا۔ ڈاکٹر عدنان کو گھونسہ مارکر گرا کر ان پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا گیا۔پولیس نے ڈاکٹر عدنان پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں شکایت موصول ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کو گزشتہ کئی ہفتے سے فون پر دھمکیاں مل رہی تھیں۔ انہوں نے پولیس کو ثبوت بھی مہیا کرائے تھے ۔سابق وزیراعظم کے خاندانی ترجمان نے ڈاکٹر عدنان پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عدنان پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے ۔ انہیں فون پر کئی بار دھمکیاں بھی ملیں۔ ہمیں اس حملے کا قانونی حدود میں رہتے ہوئے جواب دینے کا حق ہے ۔