نواز شریف کے مکانات پر دھاوے

   

Ferty9 Clinic

منی لانڈرنگ کیس میں ثبوت حاصل کرنے این بی اے کی کوشش
لاہور۔/15 فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لاہور کے مکانات اور دیگر املاک پر دھاوا کیا تاکہ منی لانڈرنگ مقدمہ میں شواہد حاصل کئے جاسکیں۔ اسی دوران نواز شریف کی والدہ دل کے علاج کے موقع پر اپنے بیٹے کے ساتھ رہنے کے لئے لندن روانہ ہوگئیں۔ احتسابی عدالت نے پہلے ہی 69 سالہ پاکستان مسلم لیگ ( این ) کے سربراہ کو طبی بنیادوں پر منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا ہے اور مقدمہ کی سماعت کو 28 فبروری تک ملتوی کردیا تھا۔ منی لانڈرنگ مقدمہ کے ضمن میں ثبوت اکٹھا کرنے کیلئے این اے بی کے عہدیداروں نے نواز شریف کے خاندان کے مکانات اور تجارتی اداروں پر دھاوے کئے۔ احتسابی بیوروکا الزام ہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف راست فائدہ اُٹھانے والوں میں شامل ہیں جبکہ ان کی دختر مریم نواز کو کمپنی میں 12 ملین شیئرس رکھنے کے الزام میں ایک رشتہ دار کے ساتھ اگسٹ میں گرفتار کیا گیا تھا۔