ممبئی ۔نوازالدین صدیقی نے ہندوستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی اسٹریمنگ مارکیٹ کے لیے بنائی جانے والی پروجیکٹ میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز بے کار شوزکو نشرکرنے کے لیے اچھی جگہ ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے پاس یا تو ایسے شوز ہیں جو دیکھنے کے لائق نہیں ہیں یاایسے شوز ہیں جن کے سیکوئلز میں مزید دکھانے کے لیے کچھ نہیں بچتا ہے۔