5 سیٹوں کے سخت مقابلے میں ڈومینک تھیم کو ہرایا
ملبورن۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نواک جوکووچ نے آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے کم تجربہ کار ڈومینک تھیم کو سخت مقابلہ میں شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے مردوں کا خطاب جیت لیا۔ 26 سالہ ڈومینک نے تجربہ کار جوکووچ کو سخت پریشان کیا۔ جوکووچ نے ریکارڈ 8 مرتبہ آسٹریلین اوپن کا خطاب حاصل کیا ہے اور کل جاری ہونے والی عالمی رینکنگ میں ان کے نمبرون برقرار رہنے کی بھرپور توقع ہے۔جوکووچ نے یہ مقابلہ 6-4، 4-6 ، 2-6 ، 6-3 اور 6-4 کے فرق سے جیت لیا۔ ڈومینک نے جہاں کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک رافل نڈال کو چار سیٹوں پر مشتمل مقابلے میں شکست دے کر نہ صرف نڈال کے فیڈرر کے نام سب سے زیادہ گرانڈ سلام خطابات کے ریکارڈ کی برابری کے خواب کو چکناچور کیا ہے بلکہ سیمی فائنل میں انہوں نے نئی نسل کے ایک اور ابھرتے جرمنی کے الیگزینڈر زیواف کو پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود شکست دی ہے اور اب وہ فائنل میں جوکووچ کے لئے ایک خطرہ ثابت ہو ئے تھے اور سخت مقابلہ کے بعد انہیں شکست ہوئی ہے۔ ڈومینک اور جوکووچ کے درمیان کامیابی کا ریکارڈ کسی قدر جوکووچ کے حق میں 6-4 کا ہے لیکن گزشتہ 5 مقابلہ میں 4 مرتبہ ڈومینک تھے جوکووچ کو شکست دی ہے جس میں گزشتہ برس کا فرنچ اوپن سیمی فائنل اور اے ٹی پی ورلڈ ٹور کا فائنل بھی شامل ہے۔ جوکووچ جوکہ یہاں ریکارڈ 7 خطابات جیت چکے تھے، وہ آٹھواں خطاب حاصل کرنے کیلئے پسندیدہ موقف میں تھے اور انہوں نے اپنے تجربہ اور کھیل کے بہتر مظاہرہ کے ذریعہ یہ خطاب بھی حاصل کرلیا۔ ڈومینک اپنے کریر کا پہلا گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کی شکل میں اس لئے بھی جیت سکتے تھے کیونکہ انہوں نے اس ٹورنمنٹ میں بے خوف کھیل کا مظاہرہ کیا اور خاص کر نڈال اور زیورف کے خلاف انہوں نے جس طرح کا مظاہرہ کیا ہے، اس نے ان کی خطابات کیلئے دعویداری مضبوط کردی تھی۔ ڈومینک کو کلے کورٹ کا بہتر کھلاڑی مانا جاتا ہے اور انہیں نڈال کے خلاف فرنچ اوپن کے فائنل میں 2 مرتبہ شکست ہوئی ہے اور ا انہوں نے آسٹریلین اوپن میں اپنے کریر کا تیسرا فائنل کھیلا ہے۔ ڈومینک کا 5 سیٹوں پر مشتمل مقابلوں میں بھی ریکارڈ متاثرکن ہے جہاں انہوں نے 7-6 کی فتوحات حاصل کی ہیں۔ جوکووچ کے لئے آسٹریلین اوپن کی تاریخ کافی شاندار ہے جیسا کہ انہیں یہاں کھیلے گئے 7 فائنلس میں کبھی شکست نہیں ہوئی ہے جبکہ گزشتہ برس انہوں نے نڈال کو یہاں بہ آسانی 6-3، 6-2، 6-3 سے شکست دی تھی۔