نوبال کی بھاری قیمت چکانی پڑی :سنجو

   

جے پور۔ راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے اتوارکو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میچ میں ان کی ٹیم کو مہنگے پڑنے والے نو بال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ کی نوعیت ایسی ہے کہ آپ اس مقام پر نوبال نہیں کرسکتے۔ آخری اوور میں17 رنزکا دفاع کرتے ہوئے سندیپ شرما نے آخری گیند پر عبدالصمد کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن میں آسمان کی طرف دیکھا لیکن اس کے چند لمحے بعد ہی یہ نو بال نکلی۔شرما کی غلطی کی وجہ سے رائلزکو میچ میں شکست بھگتنا پڑاکیونکہ عبدالصمد نے بوبال پر آوٹ ہونے کا پورا فائدہ اٹھایا اور آخری گیند پر چھکا لگاکر اپنی ٹیم سن رائزرز کے لیے ڈرامائی انداز میں چار وکٹوں سے ناقابل یقین فتح حاصل کی۔یہ وہی ہے جو آئی پی ایل آپ کو دیتا ہے، اس طرح کے میچز آئی پی ایل کو خاص بناتے ہیں۔ آپ کبھی بھی ایسا محسوس نہیں کر سکتے کہ آپ نے کھیل جیت لیا ہے۔ میں جانتا تھا کہ کوئی بھی حریف اسے جیت سکتا ہے اور وہ بھی اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، لیکن مجھے آخری اوور میں سندیپپ پر اعتماد تھا ۔