پونے 18 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر پیوش گوئل نے 2019 کا نوبل انعام برائے معاشیات جیتنے والے ہندوستانی نژاد امریکن ابھیجیت بنرجی کو کمیونسٹوں سے متاثر قرار دیا ہے ۔ پیوش گوئل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھیجیت بنرجی کو نوبل انعام جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں بنرجی کی سوچ کمیونسٹوں سے متاثر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنرجی نے کانگریس کی معلنہ نیائے اسکیم کی حمایت کی تھی جسے ہندوستان کے عوام نے مسترد کردیا تھا ۔