نوبل انعام یافتہ خاتون نرگس محمدی کی سزا میں 15 ماہ کا اضافہ

   

Ferty9 Clinic

تہران : ایران کی نوبل انعام یافتہ شخصیت نرگس محمدی کی قید میں ، جو جیل کی سزا کاٹ رہی ہیں، ایک عدالت نے 15 ماہ کا مزید اضافہ کر دیا ہے۔نرگس کے خاندان نے بتایا ہیکہ نئی سزا 19 نومبر کو سنائی گئی اور نرگس محمدی پر یہ الزام لگایا گیا ہیکہ وہ ایران کی اسلامی جمہوریہ کے خلاف پراپیگنڈہ پھیلا رہی ہیں۔نرگس نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔فیصلے میں مزید کہا ہیکہ سزا پوری ہونے کے بعد محمدی پر دو سال کیلئے بیرون ملک سفر کرنے اور اس مدت کے دوران سیاسی اور سماجی گروپوں کی رکن بننے اور موبائل فون رکھنے پر پابندی ہو گی۔