نوجوانوں میں والی بال کی تقسیم اور آبدار خانے کا افتتاح کیا

   

کاغذ نگر۔ کاغذ نگر سے 30 کلومیٹر کی دوری پر پنکچکلپیٹ منڈل میں سب انسپکٹر آف پولیس رامن کمار کے ساتھ مل کر کے رورل سرکل انسپکٹر آف پولیس راجندر پرساد نے مقامی نوجوانوں کو والی بال کٹس مفت میں تقسیم کرتے ہوئے مقامی عوام کو موسم گرما میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی کرنے کی غرض سے آبدارخانہ کا افتتاح کیا، سرکل انسپکٹر آف پولیس راجندر پرساد نے کہا کہ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سریش کمار کی ہدایت پر اور پولیس می کوسم پروگرام کے ذریعے مختلف عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج پنچکلپیٹ منڈل کے عوام کو موسم گرما میں پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے پولیس کی جانب سے آبدار خانہ افتتاح کیا گیا۔ اس کے علاوہ مقامی نوجوانوں کو والی بال کٹس کی تقسیم کی گئی۔ تاکہ نوجوان کھیلوں کے میدان میں ترقی کر سکے۔