بھونگیر /4 ااکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر میں مقامی اے کے پیالس فنکشن ہال میں آج رکن اسمبلی پی شیکھرریڈی نے اپنے ذاتی صرفہ سے نوجوان طبقہ کو فراہم کردہ گاڑی لائسنس کو تقسیم کیا۔انہوں نے کہا کہ بھونگیر اسمبلی حلقہ کی عوام کیلئے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اسکیمات کے علاوہ اپنے ذاتی صرفہ سے مختلف فلاحی کام انجام دے جا رہے ہے۔تاکہ بھونگیر حلقہ کی عوام کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ ہو، اپنے ذاتی صرفہ سے آبی قلت کی دوری کیلئے واٹر پلانٹ کی تنصیب عمل میں لائی۔جس کے ذریعہ عوام کو بہتر پینے کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔اس موقع پر قائدین سدھاکر ریڈی ، سرنیواس ریڈی ، امریندر گوڈ ،انجنیلو،چنتلا کرشٹیا ، اقبال چودھری ، نعیم ، امیرالدین ، رحیم ، سورج ، اسمعیل ، نریندر ، اور دیگرموجود تھے۔