نوجوانوں کا اختراعی کارنامہ صرف ایک روپئے میں قانونی مشورہ

   

9 دوستوں سے ویب سائیٹ ڈیزائن ، تاحال 3 ہزار افراد کا استفادہ
حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران آدرش نامی نوجوان نے جس کا ضلع جنگاؤں سے تعلق ہے نے غریبوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کیلئے اپنے 9 دوستوں کے ساتھ مل کر CLNS.in کے نام سے ویب سائیٹ تیار کی ۔ جس پر عوام کی جانب سے مثبت ردعمل حاصل ہونے پر طلباء کے اس ٹیم نے اپنی قانونی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مئی 2025 میں CLNS ( سنٹر لائزڈ لیگل ٹسٹ ورک سلوشنز) ایپ کو تیار کیا ۔ صرف ایک روپئے ادا کرتے ہوئے عوام قانونی خدمات سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ آدرش نے اپنی اس کوشش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ملک بھر کے وکلاء کو اس پلیٹ فارم کا حصہ بنایا ہے اور ٹی ہب کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاحال ہم نے تین ہزار سے زیادہ افراد کو امداد فراہم کرچکے ہیں۔ آدرش نے کہاکہ وکیل کی تلاش (Find a Lawyer) عہدیداروں سے تبادلہ خیال (Talk of Official) ہماری خدمات (Our Services) آپشنس کا انتخاب کرتے ہوئے طلباء وکلاء ، عوام اور عہدیداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے ٹیکنالوجی کو ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ CLNS ایپ میں رجسٹر ہوکر لاگ آن کرتے ہوئے خدمات تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ منتظمین نے بتایا کہ کلائنٹس کو ضروری معلومات فراہم کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت (AI) کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے ۔ نوجوان چاہے تو اپنی اختراعی صلاحیتوں کے ذریعہ منزل تک پہونچ سکتے ہیں۔ جس کی یہ زندہ مثال ہے۔ 2