نوجوانوں کا غیر ذمہ دارانہ مظاہرہ

   

حیدرآباد۔/9 فروری، ( سیاست نیوز) پولیس اور والدین کی جانب سے بچوں کو سمجھانے اور شعور بیدار کرنے کے باوجود غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جو حادثات کا سبب بن رہا ہے۔ ٹریفک سیفٹی کو نوجوان طبقہ کی جانب سے یکسر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ یہ تصویر اس کا ثبوت ہے۔ ضلع چتور کے گنگاورم منڈل میں واقع بھاولے پیٹ موضع میں ایک بائیک پر 5 نوجوان سوار ہوکر سفر کررہے ہیں۔ تھوڑا سا بھی توازن بگڑ جاتا ہے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں مگر نوجوان نسل اس پہلو کو نظرانداز کرتے ہوئے بے دھڑک انداز میں ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑیاں چلارہے ہیں۔ والدین کو بچوں سے کافی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں مگر نوجوان نہ والدین کی فکر کررہے ہیں اور نہ ٹریفک قواعد کی پابندی کررہے ہیں۔ ان کی غلطیوں سے سڑک پر گاڑیاں چلانے والے دوسرے افراد کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لہذا نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ گاڑیاں چلانے کے معاملے میں ذمہ دارانہ مظاہرہ کریں۔ ن