نوجوانوں کواسلامی طرززندگی اپنانے کی تلقین

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی میںجلسہ اصلاح معاشرہ۔ مولانا محمداحمد نقشبندی ودیگرکا خطاب
یلاریڈی یکم جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر کے میناریٹی فنکشن ہال میں مسلم ویلفیر کمیٹی صدر جناب شیخ غیاث الدین کی زیر صدرت چہارشنبہ کی شب حضرت خواجہ غریب نواز کانفرنس و اصلاح و معاشرہ کا انعقاد عمل لایا گیا جسکا آغاز قاری سید خلیل اللہ قادری کی قرأ ت کلام پاک سے ہوا۔ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں جناب محمد اعجاز احمد مسرور ہاشمی۔ جناب راشدالقادری۔ جناب ڈاکٹر سبحان جاوید۔ رئیس الرحمن۔ جناب شہر یار اشرفی نے نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ مہمان خصوصی محمد احمد نقشبندی جنیدی اپنے خطاب میں بزرگان دین کی فیضان و زیارت سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ یہ دنیا دارالاسباب ہے جہاں وسیلہ ضروری ہے۔ بنا وسیلہ کے اللہ کی نعمتوں سے سرفرازی مشکل ہے۔ عقیدہ خراب ہوتو ایمان کو خطرہ لاحق رہیگا۔ ایمان کی سلامتی کیلئے عقیدہ کا درست ہونا لازمی ہے۔ جناب احمد نقشبندی نے اصلاح معاشرہ پر خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو بے راہ روی ترک کرتے اسلامی طرز زندگی گذارنے کا مشورہ دیا اور اپنے اپنے گھروں کو بے جا رسومات سے پاک کرکے شریعت پر چلنے کو کہا۔ خواتین کو اپنے خاوندوں کی عزت کرتے ہوئے اپنے سسرال کو چین وسکون کا گہوراہ بنانے کی صلاح دی۔ والدین کو اپنے بچوں کی بہتر تربیت کرنے کیلئے خود بھی اچھی عادتوں کو اپنانے کو کہا ۔ جلسہ رات دیر گئے سلام و دعاء￿ پر اختتام کو پہنچا۔ نظامت کے فرائض جناب الحاج خواجہ قطب الدین صابر گلشنی نے انجام دیں۔ اس موقع پر محمد اکرم علی۔ عزیزالرحمن۔ محمد جلال ہاشمی۔ سید میر۔ حافظ محمد عبدالمجید نقشبندی۔ قیصر رضاء‘ پرویزالرحمن اور سینکڑوں محبان اولیاء نے شرکت کی۔