کووا کے ساتھ دیگر تنظیموں کے اشتراک سے پروگرام اور نمائش کا افتتاح
حیدرآباد۔7جنوری (سیاست نیو ز)کوا کے علاوہ دیگر تنظیموں جس میں آئی سی اے این ‘ اے ڈی پی ‘ ای ایل آئی سی او‘ نسیم فاونڈیشن‘ شارپ ڈٹیکٹیو اینڈ سکیورٹی سروسیس کے اشتراک سے بی ایم کٹی پندروھویں یادگار پراجکٹ ورکس برائے سوشیل موضوعات نمائش کا انعقادعمل میںلایاگیا۔اس پروگرام کا مقصد لوگوں بالخصوص اسکول‘ کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبہ اور نوجوان پیشہ وار افراد کو سماجی معاملات اور ایک ذمہ داری شہری بننے کے لئے درکار اصولوں سے واقف کروانا ہے۔ اس نمائش کا افتتاح سماجی جہدکار اکنینی املا کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔او رتقریب کے مہمان خصوصی کے آر وینو گوپال سابق ائی ایس افیسر تھے۔آملہ نے طلبہ وطالبات کی جانب سے پیش کئے جانے والے پراجکٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں میںشعور بیداری کے لئے ہمیںایک جہدکاری کی ضرورت ہے۔آملہ نے اپنے خطاب کے دوران سوامی وویکا نندا اور مہاتماگاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ عوامی شعور بیداری کے لئے جہدکاری ضروری ہے۔ اور ہر ایک کو یہ ذمہ داری لینا ہوگا۔ڈاکٹر وینو گوپال نے طلبہ وطالبات کے پراجکٹ کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ائینی کے حصہ تین اور حصہ چار کے تحت زندگی گذاریں جو انہیں اپنے مذکورہ پراجکٹوں کے ذریعہ یہ سمجھنے میںمدد کرے گا کہ آج کے وقت میںہمارے ملک کہاں پرکھڑا ہے اور کس طرح ہم ہندوستان کو ایک نئی زندگی دے سکتے ہیں۔طلبہ وطالبات میںانعامات تقسیم کرنے اور ان سے خطاب کرنے والو ں میںاہم شخصیات ڈاکٹر سندیپ پانڈے میگسیسی ایوارڈ یافتہ‘ محترمہ انجم بابو خان‘ مسٹر جاری متھویوز اے ڈی پی‘ برو کے ایم جوزف‘ مسٹر گنیش ریڈی آغا خان فاونڈیشن‘ ڈاکٹر فخر الدین محمد میسکو‘ جناب قادر محی الدین ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی‘ نالینی راگھو رامن ‘ جناب سجا دشاہد ‘ محترمہ سیما گیر‘ سبجیت سہا‘ کے نام شامل ہیں۔ ای ڈی کوا جناب مظہرحسین کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میںآیا۔