نوجوانوں کو رائے دہی کے بارے میں باشعور بنانے کی ضرورت

   

بھونگیر میں ششانک گوئل نے اسٹرانگ روم کا افتتاح کیا
حیدرآباد۔/15 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر ششانک گوئل نے یادادری بھونگیر ضلع میں ای وی ایم اور وی وی پیاٹ کی حفاظت کیلئے تعمیر کردہ اسٹرانگ روم کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ای وی ایم مشینوں اور وی وی پیاٹ کیلئے ریاست میں 22 اسٹرانگ روم تعمیر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال عمر کی تکمیل کرنے والے نوجوانوں میں رائے دہی کے سلسلہ میں شعور بیداری کی ضرورت ہے۔ عوامی نمائندوں اور رضاکارانہ تنظیموں کو اس سلسلہ میں اہم رول ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ فوت ہونے والے افراد کے ناموں کو فہرست رائے دہندگان سے خارج کرنے کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گروڈا ایپ کے ذریعہ بوتھ سطح کی کارکردگی کو قطعیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹرانگ روم کے قیام سے ہر ضلع کے ای وی ایم مشینوں کو بحفاظت رکھنے میں مدد ملے گی۔ قبل ازیں ششانک گوئل نے یادادری مندر کا دورہ کیا ۔ر