نوجوانوں کو لت سے بچانے ای سگریٹ پرامتناع :مودی

   

نئی دہلی ۔29ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے دن کہا کہ چہل قدمی کے دوران خطرے کو چننے سے ایک صاف ستھرا ہندوستان بنایا جاسکتاہے ۔ انہوں نے اپنے ریڈیو پروگرام ’’ من کی بات ‘‘ کے دوران ابنائے وطن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای سگریٹس پر امتناع اس لئے عائد کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو اس کی عادت ہونے کا انسداد کیا جاسکے ۔ انہوں نے افسانوی گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا انکسار ہمارے لئے سرچشمہ وجدان ہے ۔ وہ فون پر لتامنگیشکر کو اُن کی 90ویں سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دے رہے تھے ۔ کیونکہ وہ بیرون ممالک کے دورہ پر روانہ ہورہے ہیں اور لتا منگیشکر کی سالگرہ کے موقع پر حاضر نہیں ہوسکتے ۔ نریندر مودی نے اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے سسٹر مریم تھریسیا کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ 2016ء تک ہندوستان کو ایک صاف ستھرا ہندوستان بنادیں گے ۔ وٹیکن سٹی میں سسٹر مریم تھریسیا کو پوپ فرانسیس 13اکٹوبر کو سینٹ کا درجہ عطا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ تمباکو نوشی کی عادت ترک کردیں ۔انہوں نے اپنے پروگرام میں کہا کہ ای سگریٹ پر امتناع اس لئے عائد کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو اس کی لت نہ ہوجائے اور وہ اس کے نشہ کے عادی نہ بن جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ای سگریٹ عام سگریٹ کی بہ نسبت زیادہ مضر صحت ہوتا ہے ۔
وزیراعظم مودی نے اتوار کے دن اپنے پروگرام من کی بات کے دوران انہوں نے کہا کہ لتا منگیشکر اُن کی دیدی ہیں اور وہ گلوکارہ پر تعریف کے پھول برساتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کی ایک مکمل تصویر ہیں ۔انہوں نے اس وقت سے ہندوستان کی شبیہ بدلنے کی کوشش شروع کردی ہیں جب سے کہ وزیراعظم کے عہدہ پر فائز ہوئے ہیں ۔ انہوں نے لتامنگیشکر سے معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اُن کی یوم پیدائش تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔ کیونکہ وہ بیرون ملک دورہ پر روانہ ہورہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے پروگرام میں عوام سے اپیل کی کہ باصلاحیت بیٹیوں کی حوصلہ افزائی اور عزت و احترام کیلئے ملک گیر سطح پر مہم چلائی جائے اوراپنی دیوالی کے تحفوں اور مٹھائی میں اُن لوگوں کو بھی شریک کیا جائے جو ان کو خریدنے کی اسطاعت نہیں رکھتے ۔