سوریا پیٹ میں پولیس ٹریننگ سنٹر کا افتتاح، جگدیش ریڈی کا خطاب
سوریاپیٹ: وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ نوجوانوں میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پولیس تربیتی مرکز (پولیس ٹریننگ سنٹر)قائم کیا گیا ہے وزیر برقی نے نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ اس ٹریننگ سنٹر سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے جمعرات کے روز گورنمنٹ جونیئر کالج سوریاپیٹ میں قائم پولیس ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر برقی نے نوجوانوں کو اس تربیتی پروگرام سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیت حاصل کرکینہ صرف پولیس محکمہ میں ملازمت حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ زندگی میں عمدہ نظم وضبط کے طریقے کار کے لیے بھی ہی تربیت مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی اور جسمانی تربیت باہمی مربوط ہے۔ انسان ذہنی اور جسمانی ورزش سے بالکل صحت مند رہتا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ تربیت کے لیے آنے والے طلباء کے لئے صبح ناشتے کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔بعد ازاں گورنمنٹ جونیئر کالج سوریاپیٹ پرنسپل رودرنگی روی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں تربیت غیر منقطع طور پر دی جاری ہے۔ انٹر میڈیٹ میں کامیاب طلباء اور انٹر میڈیٹ سال دوم میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو اس تربیتی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ پہلے مرحلے میں 100 طلباء کو 100 دن کی تربیت دی جائے گی۔ صبح 7 بجے سے 9 بجے تک تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ اس موقع پر رکن راجیہ سبھا بڈگوولا لنگیا یادو ، ضلع لائبریری چیئرمین نمملا سرینواس گوڈ ، میونسپل چیئر پرسن پیرومل انا پورنا ، وائس چیئرمین پٹہ کشور ، ضلع انٹرمیڈیٹ مہتمم تعلیمات جناپتی کرشنیا ، آرگنائزر ارون کمار ، ہیماچندر ، سیدلو ، لیکچرار اور دیگر موجود تھے۔