سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نوجوانوں کو کھیل کود اور روزگار کے لئے ہر طرح کی سہولیت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں نے سپورٹس کے شعبے میں نہ صرف جموں و کشمیر کا بلکہ ملک کا نام روشن کیا ہے ۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار چہارشنبہ کے روز یہاں ایک سپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘مجھے لگتا ہے کہ زمانہ بیت گیا ہے یہاں کے نوجوانوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے ’۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے نوجوانوں نے سپورٹس کے فیلڈ میں جموں وکشمیر کا ہی نہیں بلکہ ملک کا نام روشن کیا ہے ۔