نوجوان اپنی زندگیوںکومثبت رخ پرڈال دیں

   

رات کے اوقات میںنوجوانوں کو فضولیات سے بچنے کی تلقین ۔ مفتی سعیداکبر قاسمی ‘ اے سی پی نظام آباد

نظام آباد: 15/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جامع مسجد مرکز نظام آباد کے خطیب و امام مفتی سعید اکبر قاسمی نقشبندی اور مکہ مسجد احمد پورہ کالونی کے خطیب و امام مولانا سید سمیع اللہ نے نصیر ہوٹل چوراہے پر نوجوانوں سے خطاب کیا ۔راتوں میں جاگنا وقت ضائع کرنا اس سے ہونے والے اثرات اور سماجی برائیوں کا سبب بننا چبوتروں پر بیٹھتے ہوئے نوجوان قیمتی وقت ضائع کرنے پر نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کی غرض سے خطیب امام جامع مسجد مرکز نظام آباد مفتی سعید اکبر قاسمی نقشبندی نے راتوں کو جاگنے کو سخت منع کرتے ہوئے اپنے خطاب میںکیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو رات کے اوقات میں چوراہوں پر غیر ضروری بیٹھنے کے نقصانات سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ عمل نہ صرف انفرادی شخصیت بلکہ سماجی ماحول پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔مفتی صاحب نے نوجوانوں کو اپنی زندگیوں کو مثبت رخ پر ڈالنے اور اپنے وقت کو بہتر کاموں میں استعمال کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ انسان کا قلب اپنے اندر بڑی جاذبیت رکھتا ہے اور جو چیز اس میں پیوست کی جائے وہ اس کو اپنے اندر سما لیتا ہے۔ مفتی سعید اکبر قاسمی نقشبندی نے نوجوانوں کو تبلیغی جماعت کے زیرِ اہتمام نظام آباد میں منعقد ہونے والے اجتماع کی دعوت دی اور اس اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اجتماع دین کی تفہیم اور اصلاحِ اعمال کے لئے ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے، اسی طرح مولانا سید سمیع اللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء نظام آباد نے امت مسلمہ کے موجودہ حالات اور ان کی ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دین اسلام کی تعلیمات کو اپنائیں اور اپنے کردار سے امن و امان کا قیام یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے طرزِ عمل سے دنیا کے لئے ایک بہترین مثال بننا چاہئے۔ اے سی پی نظام آباد راجہ وینکٹ ریڈی نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ علماء کرام اہلیان محلہ اور اس علاقے کے ذمہ داروں کی جانب سے اس طرح کے پروگرام کرنا قابل ستائش ہے ۔اس کی مثال لیتے ہوئے دیگر پولیس اسٹیشنوں کے علاقوں میں اس طرح کی مہم چلاتے ہوئے نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کے کی ماحول کو بہتر بنانے کیلئے عملی طور پر کام کرتے ہوئے اس طرح کے پروگراموں کو انجام دینے کا ارادہ ظاہر کیا اس موقع پر سرکل انسپکٹر ڈچپلی ملیشم نے بھی پروگرام کی ستائش کی ۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سلیم نے بھی خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں میں شعور بیدار کیا اور نظام آباد کے نوجوانوں میں شعور بیدار کرتے ہوئے ماحول کو بہتر بناتے ہوئے ایک مثال قائم کرنے کی خواہش کی۔ اس پروگرام میں صدر یوتھ کانگریس محمد معین یونس، سابق معاون کارپوٹر اشفاق احمد خان پاپا ،عبدالرحیم کے علاوہ اہلیان محلہ محمد مختار ڈی ای عظمت احمد ، این آر ائی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔II ٹاؤن کے علاقے احمد پورہ کالونی نظام آباد، ہوٹل، حاجی کرا نہ، ا سٹار پان محل اور دیگر دکان کیٹین میں رات بھر کھلا رکھتے ہیں اور نوجوانوں کو پان ، سگرٹ، گٹکا اور دیگر چیزوں کی سہولت فراہم کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس علاقے میں عوام کی رات دیر گئے چہل پہل دکھائی دیتی ہے اور دیگر علاقوں سے بھی کئی افراد پان سگریٹ کے لیے نشے کی حالت میں آتے ہوئے کئی مرتبہ دیکھا گیا۔ اس علاقے کے عوامی پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مفتی صاحب کے بیان کو اطمینان کے ساتھ سنتے رہے اور اس پر عمل کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔